5 دسمبر 2014 - 17:10
دھشتگردوں کے صفایا کے لیے بلاتفریق کاروائی کا عزم: نواز شریف

پاکستان کے وزيراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کو، پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزيراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کو، پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے لندن میں منعقدہ افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لئے مدد فراہم کی جائے گی ۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے پاک افغان شراکت سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے اور پاکستان کو افغانستان کے مسائل کا اندازہ ہے انھوں نے کہا کہ  افغانستان میں متحدہ حکومت کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم نئی افغان حکومت کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف اورامریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان بھی ملاقات ہوئي ۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲